اہم خبریںبین الاقوامی

ایلون مسک کے ٹرانس جینڈر بیٹے نے جنس تبدیلی کی درخواست دائر کردی

لاس اینجلس :  ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ٹرانس جینڈر بیٹے نے جنس کی تبدیلی اور اپنے نام سے والد کا نام ہٹا کر اپنی شناخت تبدیل کرنے کے لئےعدالت میں درخواست دائر کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے 18 سالہ ٹرانس جینڈر بیٹے زاویر الیگزینڈر مسک نے لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں مسک کے بیٹے نے کہا کہ ان کی جنسی شناخت مرد کے بجائے عورت کی جائے اور ان کے نام سے والد کا نام ہٹایا جائے۔

خیال رہے کہ ٹیسلا کے بانی اور جسٹن ولسن کی 2008 میں طلاق ہوگئی تھی جن سے ان کے 5 بچے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button