اہم خبریںبین الاقوامی

برطانوی کاؤنٹی نارتھ یارکشائر میں ہیلی کاپٹر کھیت میں گر کر تباہ ، 2 افراد ہلاک

لندن : برطانوی کاؤنٹی نارتھ یارکشائر میں ہیلی کاپٹر کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

نارتھ یارکشائر پولیس نے ہیلی کاپٹر برٹن کے قریب گرنے کی تصدیق کی ہے جس میں ابتدائی طور پر دو افراد ہلاک ہوئے ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت دو افراد موجود تھے۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ مکمل تربیت یافتہ تھا، ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button