کوئٹہ ، مشتعل بیوپاریوںکی پی ڈی ایم اے کے کیمپ میں توڑ پھوڑ
کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بیوپاریوں کی اسکریننگ، مشتعل بیوپاریوں نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لگے پی ڈی ایم اے کے کیمپ میں توڑ پھوڑ کی اور سامان کو نذر آتش بھی کیا پیر کے روز عید کے لیے قربانی کی جانوروں کی سب بڑی منڈی کوئٹہ شہر میں مشرقی بائی پاس کے علاقے میں قائم کی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ کورونا کے ایس اوپیز کے حوالے سے ایک کیمپ بھی قائم کیا گیا تھاکوئٹہ میونسپل کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق منڈی کے مین گیٹ پر ٹمریچر زیادہ ہونے والے 30 سے زائد بیوپاریوں اور ان کے ساتھیوں کو ٹیسٹ کے لیے بھجوانے کے لیے کہا گیا تو وہ اس پر مشتمل ہوگئے اور انھوں نے مبینہ طور پر ہنگامہ آرائی کی ترجمان کے مطابق مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور میٹروپولٹن اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے لگے کیمپ اور اس کے سامان کو بھی نظر آتش کر دیاترجمان کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد کچھ سامان بھی لوٹ کر ہمراہ لے گئے۔ ترجمان کا دعوی ہے کہ بیوپاریوں کا یہ مطالبہ ہے کہ ان کا ٹمریچر چیک نہ کیا جائے پولیس ذرائع نے بتایا کہ عید الاضحی کے قریب آنے والے مویشی منڈی میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مویشی منڈی میں بیوپاریوں کی اسکریننگ کرائی گئی تاہم 30 مویشی مالکان نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروانے کو کہا گیا مویشی مالکان نے انکار کردیا اور مزاحمت کی اور مارکیٹ کے اندر خیمے جلائے۔ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے بتایا کہ مویشی مالکان اس سے قبل کورونا وائرس کے سلسلے میں ایس او پیز پر عمل کرنے پر راضی ہوگئے تھے تاہم آج انہوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس موقع پر پہنچ گئی