عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک اتھارٹی میں وزیر منصوبہ بندی کا کردار کم ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

0 31

اسلام آباد:  سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک اتھارٹی میں وزیر منصوبہ بندی کا کردار کم ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی، چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ کسی کا رول کم ہونے کا نہ کوئی ارادہ ہے نہ کوئی پلان ہے، اخبار میں جورپورٹ چھپی، اس میں صداقت نہیں ہے، وزیر اعظم کے آرڈر سے اتھارٹی بنی،سی پیک اتھارٹی ایک سویلین ادارہ ہے یہ حکومت کا ایک ادارہ ہے جس میں وہ کسی کو بھی نامزد کر سکتے ہیں، چیئرپرسن کمیٹی شیری رحمان نے کوئٹہ کے ماس ٹرانزٹ منصوبے پر رپورٹ طلب کر لی جبکہ سی پیک کے بلوچستان سے متعلق منصوبوں پر علیحدہ سے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پیر کو سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ خبریں آئی تھیں کہ منسٹر کا رول سی پیک اتھارٹی میں نہیں ہے ، منسٹر پلاننگ کا رول کیوں کم کیا جا رہا ہے اور وزیراعظم کا رول کیا ہے، اتھارٹی کا اسٹیٹس کیا ہے، اور اس میں پلاننگ منٹسری کا رول کیا ہے؟ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اتھارٹی بنے ہوئے سات مہینے ہو گئے ہیں، کسی کا رول کم ہونے کا نہ کوئی ارادہ ہے نہ کوئی پلان ہے، وزیر اعظم کے آرڈر سے اتھارٹی بنی، اخبار میں جورپورٹ چھپی، اس میں صداقت نہیں ہے ،سی پیک اتھارٹی ایک سویلین ادارہ ہے یہ حکومت کا ایک ادارہ ہے جس میں وہ کسی کو بھی نامزد کر سکتے ہیں،عاصم سلیم باجوہ نے کمیٹی کو بتایا کہ کوہالہ پاور پراجیکٹ سائن ہوا ہے، تھر میں بلاک ٹو سے نکل کر بلاک ون کی طرف جا رہے ہیں، جتنی بھی چیزیں ہورہی ہے وہ وزارتوں کے ساتھ مل کر ہو رہی ہیں، سی پیک میں ٹورازم سیکٹر کوبھی شامل کیا گیاہے، خنجراب سے اسلام آباد تک ایک ہی روٹ ہے،حویلیاں سے مانسہرہ سیکشن اوپن ہوگیا،عنقریب مانسرہ سے تھاکوٹ سیکشن بھی اوپن ہوجائے گا، گوادر ایئرپورٹ پر کام شروع ہو گیاہے، یہ پاکستان کا ایک اور بہت بڑا منصوبہ ہو گا، گوادر میں 150 بیڈ کے ہسپتال پرکام شروع ہو گیا ہے، ویسٹرن روٹ میں ڈی آئی خان، ہکلہ سڑک پر کام ہو رہا ہے، ڈی آئی خان سے ڑوب سیکشن ہماری ترجیح میں ہے،جے سی سی میں اسکوشامل کر دیاگیا ہے، ایم ایل ون  منصوبے سے ریلوے ٹریک کے اطراف پرفینس ہو گی، انڈر پاس یا پل بن جائیں گے، حویلیاں میں ڈرائی پورٹ بنے گی، ایکنک سے منظوری ہو چکی ہے، یہ تاریخی منصوبہ ہے، گوادر شہر میں پانی کی سپلائی پچھلے سال سے بہتر ہے، ابھی اور بہت کام کرنے کی ضرورت ہے،عاصم سلیم باجوہ نے کمیٹی کو بتایا کہ اسپیشل اکنامک زون رشکئی میں 1000 ایکڑ پر بن رہا ہے، دھابیجی میں اسپیشل اکنامک زون بن رہا ہے،بوستان میں 1000ایکڑ زمین پر اسپیشل اکنامک زون بنے گا، حب میں اسپیشل اکنامک زون 5000 ایکڑ پر جائے گا، زراعت کے شعبے پر کام ہورہا ہے، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ سکوپ ہے، ہم نے ملک میں وینٹیلیٹرز بنا لیئے ہیں، ہم ہائیڈرو الیکٹرک پاور کی طرف جا رہے ہیں، نولانگ ڈیم بن رہا ہے، چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کوئٹہ کے ماس ٹرانزٹ منصوبے پر کمیٹی کو رپورٹ دی جائے،سینیٹر اسد اشرف نے کہا اورنج لائن کو کیوں نہیں کھولا جا رہا،  99 فیصد مکمل ہے دو سال ہو گئے ہیں اسی سٹیج پر ہے، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دیر بالا اور باجوڑ کا علاقہ اس منصوبے میں شامل نہیں ہے، سینیٹر میر کبیر نے کہا کہ سنٹرل بلوچستان میں کوئی اسپیشل اکنامک زون نہیں لگایا گیا، نولانگ ڈیم 22 سال کا منصوبہ ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ 72 سال کے گلے آپ ابھی سی پیک سے کر رہے ہیں سی پیک تو ابھی آیا ہے، گوادر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بن رہا ہے،گوادر سے خضدار اور خضدار سے کوئٹہ کے لیئے ریلوے کا پلان ہے،بلوچستان میرے دل میں رہتا ہے، عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ کوویڈ کا اتنا بڑا چیلنج آیا لیکن اس کے باوجود کام نہیں رکا، کمیٹی نے سی پیک کے بلوچستان سے متعلق منصوبوں پر علیحدہ سے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔(ع ا)

Leave A Reply

Your email address will not be published.