سکھر میں کورونا کے باعث دوسری ہلاکت، شہر میں وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی
سکھر : سول اسپتال سکھر میں کورونا سے متاثرہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا ہے، جس کے بعد شہر میں وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ایم ایس سول اسپتال سکھر نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج شخص ساٹھ سالہ انتقال کرگیا ہے، ٹکر محلہ کے رہائشی (ر) سرکاری ملازم کو تین روز قبل آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ایم ایس سول اسپتال سکھر کے مطابق متاثرہ شخص کا گمبٹ اسپتال میں کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جہاں رپورٹ مثبت آئی تھی،مریض کی لاش کو کورونا ایس او پیز کے تحت دفنایا جائے گا۔