بھارت سے آنے والی 2 خواتین میں کورونا کی تصدیق ، ایکسپو سینٹر قرنطینہ منتقل
لاہور : بھارت سے 2 روز قبل واپس آنے والے 41 پاکستانیوں میں سے 2 خواتین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد انہیں ایکسپو سینٹر قرنطینہ منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے واہگہ بارڈرکے راستے واپس پاکستان آنے والے 41 شہریوں میں ساندہ روڈ لاہور کی رہائشی دو خواتین 57 سالہ حمیداں بانو اوران کی بیٹی 32سالہ مائدہ رحمان بھی شامل ہیں جن کیکورونا ٹیسٹ پازیٹو آگئے ہیں۔ بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی طورپر واہگہ اٹاری بارڈر کھولا گیا تھا۔ بھارت سے واپس پاکستان پہنچنے والے 41 افراد میں سے 34 افراد کو ایکسپو سینٹر جب کہ 7 افراد کو شیخ زائد اسپتال میں قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا تھا، ان افراد کے کورونا ٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے کروائے گئے بھارت سے آنے والے باقی 39افراد کے ٹیسٹ ابتدائی طور پر منفی ا?ئے ہیں تاہم انہیں قرنطینہ میں ہی رکھا جائے گا۔