وعدے کے مطابق وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے 61 اسٹینڈرڈز کی منظوری دی ،فواد چوہدری

0 28

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے 61 اسٹینڈرڈز کی منظوری دی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معیار نافذالعمل ہوں گے،اس کا مطلب یہ ہو گا کہ رنگ برنگے سوئچز، بورڈز درآمد نہیں ہو سکیں گے اور الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیوں اور ٹریکٹرز کے اسٹینڈرز بھی اپ گریڈ کریں گے، اگر ہم نے دنیا میں آگے جانا ہے تو معیار بنانے اور ان پر عمل کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ حماد اظہر نے مجھے اس ضمن میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، انڈسٹریز کا تعاون انتہائی اہم ہے۔(ع ا)

Leave A Reply

Your email address will not be published.