اہم خبریںبلوچستان

شدید بارشوں اور سیلاب سے پورا بلوچستان متاثر ہے، قدوس بزنجو

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اس وقت شدید بارشوں اور سیلاب سے پورا صوبہ متاثر ہے جانی نقصان کے علاوہ لوگوں کے مکانات اور اراضیات کو شدید نقصان پہنچاہے حکومت کی اولین ترجیح متاثرین کو فوری امداد کی فراہمی انکی بحالی اور نقصانات کا ازالہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جار ی امداد ی سرگرمیوں اور نقصانات کے سروے سے متعلق امور کا جائیزہ لینے کے لی? منعقدہ اجلاس کے دوران کیا چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریوں نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے اور سیکریٹریوں نے اجلاس کو امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی وزیراعلءنے کہا کہ حکومت متاثرین کی ہر لحاظ سے مکمل داد رسی اور انکے نقصانات کے ازالہ کے لی? پر عزم ہے بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے جانبحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضوں کے چیک تقسیم کر دی گئی ہیں اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ قدرتی آفت میں جانبحق افراد کے لواحقین کو اتنی قلیل مدت میں مالی معاونت ملی ہو وزیراعلءنے کہا کہ صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود متاثرین کی بحالی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی ہم نے متاثرین کی بحالی کے عمل کو اپنی ترجیحات کا حصہ بنا دیا ہے وزیراعلءنے کہا ہم نے پورے صوبے کو دیکھنا اور متاثرین کی مدد کرنی ہے لہزا ڈپٹی کمشنر نقصانات کا صیح تخمینہ لگا کر حقیقی اعداد و شمار تیار کریں اور اپنے ضلع کی حقیقی ضروریات پیش کریں تاکہ حقداروں تک انکا حق پہنچ سکے اس موقع پر چیف سیکریٹری کی تجویز پر اجلاس میں نوجوان افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمو ں کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا خصوصی ٹیمیں نقصانات کے سروے میں متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو معاونت فراہم کرینگی اس اقدام کا مقصد سروے کے کام کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button