اہم خبریںپاکستان

احتساب عدالت : شہباز شریف اور حمزہ کی آج حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور : احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی حمزہ شہباز آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وکلاء نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آ کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی ۔حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے اسلام اباد میں مصروف ہیں،حمزہ پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کی وجہ سے مصروف ہیں۔

حمزہ شہباز کی جانب سے پیروی ان کے وکیل چوہدری نواز ایڈووکیٹ نے کی جبکہ ، احتساب عدالت نمبر دو کے جج نسیم احمد ورک نے کیس پر سماعت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button