ینگ ڈاکٹرز نے طبی عملے کی اسکریننگ کا مطالبہ کر دیا
کراچی : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی فوری اسکریننگ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائی ڈی اے نے کہا ہے کہ طبی عملے کی اسکریننگ تاحال التوا کا شکار ہے، وزیر اعلیٰ سندھ طبی عملے کی اسکریننگ کے احکامات جاری کریں۔ینگ ڈاکٹرز کی تنظیم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کا کرونا سے متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے۔