وفاقی کابینہ کا اجلاس ، لاک ڈاؤن مزید 2 ہفتے بڑھانے کی منظوری
اسلام ا ٓ باد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لاک ڈاؤن مزید 2 ہفتے بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ،جس میں6 نکاتی ایجنڈیپرغورکیاگیا، اجلاس میں کوروناوائرس کی مجموعی صورتحال کاجائزہ لیا گیا اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ احساس کیش ٹرانسفر پروگرام سے متعلق ثانیہ نشتر نے بریفنگ دی جبکہ ای اوبی آئی پنشن میں اضافے کی سمری موخر کردی گئی۔وفاقی کابینہ نے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کردی جبکہ مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے سپردکرنیکی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ نے احساس ایمرجنسی کیش ٹرانسفرز پرایڈوانس انکم ٹیکس چھوٹ کی منظوری اور کوروناسے بچاؤ،احتیاط سے متعلق درآمدات پربرانڈکی شرط ختم کرنیکی منظوری دی۔اجلاس میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالیسے2تجاویزپر غور کیا گیا ، تجویز تھی کہ لاک ڈاؤن میں توسیع21اپریل تک یا 28 اپریل تک بڑھایا جائے۔جس کے بعد وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن2ہفتے بڑھانیکی منظوری دیدی اور کہا تمام صوبے حالات دیکھ کر لاک ڈاؤن سے متعلق خود فیصلے کریں۔