وزیراعظم کا ملک بھر کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ

0 24

اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے اورپاکستان کے تمام بینکوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی۔نوجوانوں کو 50 لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم ملے گی۔وزیراعظم سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں نوجوانوں کو بڑے کاروباری مواقع دینے کے لئے مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا اوررقم کی فراہمی کی زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ تک کر دی گئی،رقم پر واجب ادا انڑسٹ ریٹ بھی 8 فیصد سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیراعظم نے حالات بہتر ہوتے ہی نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کو مزید سہولت دیں تا کہ بڑے کاروبار کر سکیں،لاک ڈاون میں نرمی آتے ہی نوجوانوان کو کاروباری میدان میں آگے لائیں،نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ان پر مزید سرمایہ کاری کریں گے،ملکی معیشت کو سنبھالنے میں نوجوانوں کا کردار بھی اہم ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.