ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ

0 27

اسلام آباد : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کوآرڈینیشن اور آپریشن سینیٹر کے اجلاس ہوا جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید اور چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک بھر میں ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ رمضان سے قبل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ریلوے کو بندش کے باعث یومیہ 20 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمے نے 15 اپریل کو ٹرینیں بحال کرنے کا ہوم ورک مکمل کر رکھا تھا لیکن وسیع تر عوامی مفاد میں ٹرینیں بند رکھی جا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.