پنجاب میں کوئی بھی لینڈ لارڈ کرایہ دار کو زبردستی، غیر قانونی طورپر بے دخل نہیں کرسکے گا

0 27

لاہور:  پنجاب میں کوئی بھی لینڈ لارڈ کرایہ دار کو زبردستی، غیر قانونی طورپر بے دخل نہیں کرسکے گا،پنجاب میں کرایہ داروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے کرایہ داروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے دو ماہ کے دورانیہ پر مشتمل احکامات جاری کر دیئے۔ لاک ڈاؤن کے باعث کوئی بھی لینڈ لارڈ کرایہ دار کو زبردستی غیر قانونی طورپر بے دخل نہیں کرسکے گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کرایہ داروں کو کرایہ کے واجبات کی عدم ادائیگی یا تاخیر کو بنیاد بنا کر بے دخل نہیں کیا جاسکتا جبکہ لینڈ لارڈز کا اپنی جگہ خالی کروانے کے لئے قانونی کاروائی پوری کرنا لازم ہوگا۔ احکامات پر عمل درآمد فوری طور پر ہو گا اور ساٹھ یوم تک جاری رہے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن علی آغاز نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.