کورونا، وادی ہنزہ میں سوشل میڈیا کے ذریعے تدریسی عمل شروع

0 28

ہنزہ : گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں موجودہ حالات کے پیش نظر آن لائن تدریسی عمل شروع کر دیا ، طلبہ و طالبات کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہوم ورک دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وادی ہنزہ میں بچوں کو گھروں میں رہتے ہوئے تعلیم دینے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور اس مقصد کیلئے ہنزہ کے تمام اسکولوں نے سوشل میڈیا کو تدریسی عمل کیلئے پلیٹ فارم بنا لیا ہے۔اس ضمن میں اسکول کی ایک اساتذہ کا کہنا ہے کہ طلبہ و طالبات کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہوم ورک دیا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طالب علموں کی کارکردگی چیک کرنے اور بچوں کی معاونت کے لیے اساتذہ بچوں کے گھروں پر جا رہے ہیں اور سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے بچوں کی مدد اور رہنمائی کر رہے ہیں۔موجودہ صورتحال میں ہنزہ کے اساتذہ کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے تدریسی عمل کو شروع کرنا قابل تحسین عمل ہے بچوں کے والدین بھی اس احسن اقدام سے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.