وزیر اعظم کی ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد

0

اسلام آباد :  وزیر اعظم عمران خان نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کرونا وائرس کے حوالے سے خصوصی پیغام بھی جاری کر دیا ہے۔ اتوار کو وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں، میری اپیل ہے کہ کرونا کے پیش نظر گھروں تک محدود رہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے اپنے اور اہل خانہ کی سلامتی کا اہتمام کریں، ایسٹر کے موقع پر گھروں ہی میں عبادات کریں اور خوشیاں منائیں۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں قومی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے پر بہ طور خاص زور دیا، انھوں نے لکھا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے سے نہ صرف خود بلکہ اہل خانہ کی سلامتی کا بھی اہتمام ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.