صحبت پور اور گردونواح میں ٹڈی دل کا ایک بار پھر فصلوں پر حملہ ، چاول کی کاشت کو شدید نقصان کا خدشہ

0 35

حمید آباد:  صحبت پور اور گردونواح میں ٹڈی دل کا ایک بار پھر فصلوں پر حملہ ، چاول کی کاشت کو شدید نقصان کا خدشہ ہے، کاشتکاروں اور زمیندارون نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ تڈی دل خاتمے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع صحبت پور اور گردو نواح کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کا حملہ لاکھوں ایکڑ پر چاول کی فصل کاشت کو نقصان ہونے کا خدشہ ہے کسان اور زمیندار پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں ضلعی انتظامیہ اور حکومت بلوچستان ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کیئے جائیں اگر ضلعی انتظامیہ اور حکومت بلوچستان نے ٹڈی دل کو تلف کرنے کے لیے فوری اقدامات نہیں کیے تو گرین بیلٹ نصیرآباد ڈ ویژن تباہی کا شکار ہو جائے گا یہاں کا زمیندار اور کسانوں نے حکومت بلوچستان ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آگے چل کر کسی بڑے نقصان سے بچایا جا سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.