کراچی،سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کے باعث خصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ
کراچی : کراچی میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز اور سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کے باعث شہر میں خصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق شہر میں 4 روزہ خصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ خصوصی پولیو مہم کا فیصلہ شہر میں سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پر کیا گیا۔محکمہ صحت کے مطابق 4 روزہ خصوصی پولیو مہم 20 جولائی سے کراچی کے 2 اضلاع میں چلائی جائے گی جس میں ضلع وسطی اور غربی کی 22 سے زائد یونین کونسلوں کو شامل کیا جائے گا جب کہ مہم میں پولیو ورکرز کو ماسک، دستانے اور حفاظی لباس بھی فراہم کیا جائے گا۔