شہباز شریف کا عظمیٰ بخاری کے والد سید زاہد حسین بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت

0 29

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کے پارٹی کی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کے والد سید زاہد حسین بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا سید زاہد حسین بخاری پارٹی سے وابستگی رکھنے والی ایک بہادر، مخلص اور شاندار شخصیت تھے،بطور وکیل معاشرے میں ظلم، زیادتی اور نا انصافیوں کے خلاف انہوں نے بھرپور جدوجہد کی،ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا،والد کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے، ہم سب عظمی بخاری کے غم میں شریک ہیں،اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.