• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

سابق صدر پرویز مشرف کس بیماری میں مبتلا ہیں؟

web desk by web desk
June 10, 2022
in اہم خبریں, پاکستان
0
سابق صدر پرویز مشرف کس بیماری میں مبتلا ہیں؟

سابق صدر و سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے حوالے سے 10 جون کو سوشل میڈیا پر غلط خبریں وائرل ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی۔

سابق صدر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ وضاحتی بیان میں واضح کیا گیا کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا، البتہ وہ علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بیان میں تصدیق کی گئی کہ پرویز مشرف گزشتہ تین ہفتوں سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہیں لاحق بیماری ’امائلائیڈوسس‘ (Amyloidosis) کی وجہ سے پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔

ساتھ ہی ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی کہ پرویز مشرف انتہائی علیل ہیں اور وہ بیماری کی خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔

ان کے اہل خانہ کی جانب سے پرویز مشرف کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی گئی۔

پرویز مشرف گزشتہ چند سال سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں مقیم ہیں اور وہ وہاں کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تاہم زیادہ لوگ پریشان ہیں کہ پرویز مشرف کو لاحق مرض ’امائلائیڈوسس‘ (Amyloidosis) کیا ہے؟

برطانوی محکمہ صحت کے مطابق ’امائلائیڈوسس‘ (Amyloidosis) ایک غیر معمولی بیماری ہے جو کہ دراصل انسانی جسم میں پروٹین کی ایک قسم ’امیلائڈ‘ (amyloid) کے بڑھنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

این ایچ ایس کے مطابق ’امیلائڈ‘ (amyloid) نامی پروٹین انسانی جسم میں پہلے سے موجود نہیں ہوتا مگر یہ دیگر مختلف پروٹین سے جسم کے اندر ہی بن سکتا ہے۔

امریکا کی  کے مطابق ’امائلائیڈوسس‘ (Amyloidosis) جسم کے اندرونی اعضا میں بننے والے غیر معمولی پروٹین کی بیماری ہے، جو شدید ہونے پر خطرناک ہو سکتی ہے۔

مایو کلینک کے مطابق جسم میں غیر معمولی پروٹین ’امیلائڈ‘ (amyloid) کے بڑھ جانے سے انسان کے اعضا کا کام متاثر ہوسکتا ہے اور اس سے بیک وقت متعدد اعضا فیل بھی ہو سکتے ہیں۔

امریکا کی ’جان ہاپکنس یونیورسٹی‘ کے’امائلائیڈوسس‘ (Amyloidosis) بیماری کی وجہ بننے والا پروٹین انسان کے دل، دماغ، جگر اور دیگر اعضا کو متاثر سکتا ہے اور یہ اس بات کے بھی امکان ہے کہ مذکورہ پروٹین بیک وقت متعدد اعضا کو متاثر کرے۔

’مایو کلینک‘کے مطابق انسانی جسم میں ’امیلائڈ‘ (amyloid) کو کنٹرول کرنے کے لیے کینسر کی طرح کیموتھراپی کی جا سکتی ہے یا پھر اس وقت ڈاکٹر مرض کی پیچیدگی کو دیکھتے ہوئے دوسرے طریقے بھی آز ما سکتے ہیں۔

Previous Post

بجٹ 2022-23، ملکی دفاع کے لیے ایک ہزار 523 ارب روپے مختص

Next Post

بجٹ میں امیروں سے قربانی مانگی اور کمزور کو آسانی دی گئی ہے، وزیراعظم

Next Post
بجٹ میں امیروں سے قربانی مانگی اور کمزور کو آسانی دی گئی ہے، وزیراعظم

بجٹ میں امیروں سے قربانی مانگی اور کمزور کو آسانی دی گئی ہے، وزیراعظم

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.