
اسلام آباد : کورونا وائرس سے 76 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 529 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 37 ہزار 434 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 252، سندھ میں 3 لاکھ 25 ہزار 738، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 35 ہزار 162، بلوچستان میں 26 ہزار 52، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 674، اسلام آباد میں 81 ہزار 933 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 623 کیسز رپورٹ ہوئے۔


