حکومت کا عیدالاضحی پر صرف ایک دن کی سرکاری چھٹی دینے کا فیصلہ، عید کی تعطیلات میں ہفتہ اوراتوارکی چھٹی بھی شامل ہوگی

0 36

اسلام آباد: کورونا صورتحال میں حکومت نے عیدالاضحی پر صرف ایک دن کی سرکاری چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے ، عید کی تعطیلات میں ہفتہ اوراتوارکی چھٹی بھی شامل ہوگی، رواں برس عیدالاضحی جمعے کے روز ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا صورتحال میں حکومت نے عیدالاضحی کی چھٹیوں سے متعلق اعلان کردیا ، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی پرصرف ایک دن کی سرکاری چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق رواں برس عیدالاضحی جمعے کے روز ہونے کا امکان ہے اور عید کی تعطیلات میں ہفتہ اوراتوارکی چھٹی بھی شامل ہوگی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوروناروک تھام کی ایس اوپیزپرعمل درآمد کے لیے فیصلہ کیا گیا، غیرضروری سفرسے روکنے کیلئے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.