لاہور، عدالت نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ضمانت منظور کر لی

0 33

لاہور: لاہور کی سیشن کورٹ نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ضمانت منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں ٹریفک وارڈن پر تشدد ،تضحیک آمیز رویے سے متعلق سماعت ہوئی۔عدالت نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ضمانت منظور کر کر لی۔سیشن کورٹ نے پولیس کو 22جولائی تک خاتون کوگرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی۔یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور کے علاقے گلبرگ میں ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والی خاتون کی شناخت 29سالہ رئیسہ مسعود کے نام سے ہوئی تھی، خاتون لاہور کے علاقے نیو گارڈن ٹائون کی رہائشی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.