حریم شاہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش مہنگی پڑگئی

0 46

کراچی (آئی این پی) متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش مہنگی پڑگئی۔ تفصیلات کے مطابق متنازع سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاہیلو ڈونلڈ ٹرمپ میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار ہوں۔ کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ تاہم حریم شاہ کے اس ٹوئٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیا گیا اور کئی لوگوں نے تو ان کا مذاق اڑایا اور ان کے لیے نازیبا جملے بھی استعمال کیے۔ ایک صارف نے مذاقاً حریم شاہ کی حمایت کرتے ہوئے دیگر صارفین کو کہا مذاق نہیں اڑائیں اس ٹک ٹاک کے لیے میری پوری سپورٹ حریم شاہ کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل حریم شاہ کے اسی ٹوئٹر اکانٹ سے دعوی کیا گیا تھا کہ انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے اور اگر رمضانوں میں عمرے پرپابندی برقرار رہی تو وہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی ضرور کریں گی اور لوگوں کو صحیح اسلام سکھائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.