گستاخانہ بیان دینے والی بی جے پی کی سابق ترجمان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

نبی کریم ﷺ کے بارے میں گستاخانہ بیان دینے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی معطل ترجمان نوپور شرما اور ان کے خاندان کو دہلی پولیس نے سخت سیکیورٹی فراہم کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کی ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی جس پر دہلی پولیس نے انھیں اور ان کے خاندان کو سیکیورٹی فراہم کردی ہے۔
گستاخی کی مرتکب نوپور شرما نے ایف آئی آر میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا تھا اور پولیس نے اہلیہ خانہ سمیت سخت سیکیورٹی مانگی تھی حالانکہ انھیں بحثیت ترجمان حکمراں جماعت کے پہلے ہی سیکیورٹی حاصل تھی۔
خیال رہے کہ نوپور شرما نے ایک ہفتے قبل ٹی وی پروگرام میں گستاخانہ کلمات کہے تھے جس پردنیا بھر کے مسلمانوں میں غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی اورشدید احتجاج شروع ہو گیا جس پر بی جے پی اپنی ترجمان کو ہٹانے پر مجبور ہوئی۔



