
کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوٹے پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والوں کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ڈومیسائلوں کی اسکروٹنی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کیکوٹہ پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنیوالوں کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کافیصلہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے کیوں کہ اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے جعلی ڈومیسائل کیمسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ وزیراعلی بلوچستان نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنرمستونگ نے تو 400 جعلی ڈومیسائل منسوخ بھی کردیے ہیں۔ دوسری جانب جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کے حوالے سے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا بھی کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں جعلی ڈومیسائل کے اجرا کو روکنے کے مسئلے کو سنجیدہ لیا ہے کیوں کہ وفاق میں بلوچستان کیکوٹہ پرمقامی افراد کی تعیناتی کو یقینی بنانیکی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جعلی ڈومیسائل کی ازسرنو تصدیق اچھی پیشرفت ہے، اس سے وفاقی محکموں میں بلوچستان کیکوٹہ پر مقامی افراد کی تعیناتی سے بیروزگاری پرقابوپایاجاسکتاہے۔ گورنر بلوچستان نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز جعلی ڈومیسائل کی از سر نوتصدیق کے عمل کو تیز کریں۔




