اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 166 تک پہنچ گئی

 کوئٹہ: بلوچستان  میں سیلاب کی تباہ کاریاں مسلسل جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بچہ اور ایک مرد کی لاش ملی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 166 تک پہنچ گئی۔

این ڈی ایم اے نے بلوچستان  میں سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے علاوہ اب تک کے مجموعی نقصانات کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق نوشکی میں بچے سمیت مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 166 تک پہنچ گئی ہے، جس میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 68 مرد، 43 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں۔ اموات کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی اور سبی میں ہوئیں جب کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 15 ہزار 337 مکانات کو نقصان پہنچا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں 670 کلو میٹر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئیں۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں۔ بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی بھی ہلاک ہو گئے جب کہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔

لسبیلہ، جھل مگسی اور قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button