بلوچستان

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،1275کلو گرام اعلی کو الٹی کی چرس برآمد

کوئٹہ : پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،1275کلو گرام اعلی کو الٹی کی چرس برآمدکرلی گئی ۔ پاکستان کوسٹ گارڈزکے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر( گوادر(بلوچستان سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کے خدشے کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے ایک تفصیلی منصوبہ بنایا اور 04 آفیسرزسمیت28جوانوں پر مشتمل موبائل زمینی گشت پارٹیاں تشکیل دیں۔04گاڑیوں پر مشتمل ان پارٹیوں نے مشکوک علاقوں کی کڑی نگرانی شروع کی اور انتھک کوششوں کے بعدکلانچ کے جنرل ایریا زمین میں چھپائی گئی1,275کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریبا -2,142ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button