اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف پنجاب کے صدرشفقت محمود نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور پنجاب کے صدر شفقت محمود نے ’بیماری‘ کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 

شفقت محمود نے کہا کہ بیماری کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا اور صحیتاب ہو کر پارٹی کے لیے کام جاری رکھوں گا۔  علاوہ ازیں انہوں نے پارٹی چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا جس کے لیے مشکور رہوں گا۔

خیال رہے کہ 29 مئی کو سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کو طبیعت ناساز ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا۔  اس حوالے  سے بتایا گیا تھا کہ انہیں لبلبے کی تکلیف کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل داخل کروایا گیا۔

علاوہ ازیں چند روز قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کو پارٹی عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ بعدازاں اس حوالے سے پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی نے تردید کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button