کھیل

پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آئندہ برس فروری اور مارچ میں کروانے کا پلان

لاہور : پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آئندہ برس فروری اور مارچ میں کروانے کا پلان بنا لیا، میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی جس کے بعد پاکستان سپر لیگ 8 کا میلہ سجے گا۔ آئندہ برس 15 فروری سے 31 مارچ تک پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے میچز کھیلے جائیں گے۔

گزشتہ سیزن کورونا ایس او پیز کے باعث صرف لاہور اور کراچی میں کھیلا گیا تھا تاہم پی سی نے سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن چار مقامات پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button