اہم خبریںپاکستان

ہیومن رائٹس واچ نے وفاقی و دیگر صوبائی حکومتوں کو سندھ کی طرز کی پالیسیاں اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے وفاقی و دیگر صوبائی حکومتوں کو سندھ کی طرز کی پالیسیاں اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے سندھ میں وبا کے دنوں میں ورکرز کے حقوق کے تحفظ کی پالیسیوں کو دوسروں کیلئے قابل تقلید قرار دیا۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سندھ حکومت نے وبا کے دنوں میں ملازمین کو نوکری سے نہ نکالنے کا حکم نامہ جاری کیا۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت نے ایک شکایتی سیل قائم کیا کہ تنخواہ نہ ملنے یا نوکری سے نکالے جانے کی صورت میں ملازمین شکایت درج کراسکتے ہیں،۔ ہیومن رائٹس واچ نے مشورہ دیا کہ پاکستان کی وفاقی و دیگر صوبائی حکومتیں سندھ حکومت کے اقدامات کی پیروی کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button