اہم خبریںبین الاقوامی
ایکواڈور، سماجی فاصلے کی مانیٹرنگ کیلیے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال

کوئٹو: ایکواڈور میں سماجی فاصلے کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا جانے لگا ہے۔ملک بھر میں کیمروں کے ذریعے مارکیٹوں میں لوگوں کے درمیان سماجی فاصلے کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔فاصلہ کم ہونے کی صورت میں آڈیو کے ذریعے خبردار کیا جاتا ہے۔ایکواڈور میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 55ہزار سے بڑھ گئی ہے اور اب تک یہ وائرس 4 ہزار 500 سے زیادہ جانیں لے گیا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 57 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔




