• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

پاک بھارت آبی مذاکرات، پاکستان کو سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے پر دونوں ممالک میں اتفاق

web desk by web desk
June 1, 2022
in اہم خبریں, پاکستان
0
پاک بھارت آبی مذاکرات، پاکستان کو سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے پر دونوں ممالک میں اتفاق

پاکستان اوربھارت کے درمیان آبی تنازع پردو روزہ مذاکرات نئی دہلی میں ہوئے جس میں دونوں ملکوں نے پاکستان آنیوالے دریاؤں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے پراتفاق کیا اوراس کے طریقہ کار پر بھی بات کی۔

پاکستان اوربھارت کے مابین 1960 میں ہوئے پانی کی تقسیم کے معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے انڈس کمشنروں پر مشتمل مستقل انڈس کمیشن کا 118 واں اجلاس نئی دہلی میں ہوا۔

دو روزہ اجلاس کے دوسرے اورآخری روز انڈس واٹرکمیشن کی سالانہ رپورٹ پردستخط کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی مستقل انڈس واٹرکمشنر کے سید مہرعلی شاہ نے کی جبکہ ان کے ساتھ محکمہ موسمیات، نیسپاک محکمہ آبپاشی اور وزارت خارجہ کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ بھارتی وفدکی قیادت اورمیزبانی بھارتی انڈس کمشنر شری اے کے پال نے کی۔

اجلاس کے دوران پی آئی سی کی 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے سال کی سالانہ رپورٹ کو حتمی شکل دی گئی اور دستخط کیے گئے۔

حکام کے مطابق بات چیت خوشگوارماحول میں ہوئی۔ کمیشن نے انڈس واٹر ٹریٹی کے تحت دو طرفہ بات چیت کاسلسلہ جاری رکھنے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے دونوں فریقوں کے عزم کو سراہا۔ پی آئی سی کا اگلا اجلاس باہمی طور پر مناسب تاریخوں پر پاکستان میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بھارت کی طرف سے پاکستانی دریاؤں بالخصوص دریائے چناب پربنائے جانیوالے ہائیڈرو پاورپراجیکٹس پر پاکستانی اعتراضات پر بھارت نے ابھی کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

Previous Post

سرکاری حج 8لاکھ 60ہزار روپے، ڈیڑھ لاکھ کی سبسڈی ملے گی

Next Post

عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کرانے سے روک دیا

Next Post
عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کرانے سے روک دیا

عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کرانے سے روک دیا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.