اہم خبریںبین الاقوامی

پاکستان نے جنگ سے متاثرہ یوکرین کیلئے مزید امدادی سامان بھیج دیا

پاکستان نے جنگ زدہ ملک یوکرین کی درخواست پر انسانی سامان پر مشتمل امداد کی دوسری کھیپ بھیج دی۔

یوکرین کے جنگ زدہ لوگوں کی امداد کے لیے 7.5 ٹن سے زائد امدادی سامان پہنچانے کے لیے خصوصی ’سی 130‘ طیارے نے آج پاکستان سے اڑان بھری، جبکہ مزید 7.5 ٹن امداد جمعہ (3 جون) کو روانہ کی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ذمہ دار اور امن پسند قوم ہونے کی حیثیت سے پاکستان نے تنازعات اور آفات کا شکار ممالک کی امداد کے لیے عالمی برادری کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کام کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button