
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واضح عدالتی حکم کے باوجود پی ایم ڈی سی مکمل فعال نہ کرنے پر وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔ یک بیان میں انہوںنے کہاکہ عدالت کا واضح حکم ہے لیکن وزیراعظم اور وزیرصحت عمران صاحب پی ایم ڈی سی کو مکمل فعال نہیں کررہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل بھی بحال ہوچکی ہے لیکن کام نہیں کررہی ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا شدت اختیارکررہا ہے اور صحت کے شعبے کو ریگولیٹ کرنے والا ادارہ ہی موجود نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ رجسٹرار بٹھانے سے پی ایم ڈی سی فعال نہیں ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ عوام جان سے جارہے ہیں، وزیراعظم اور پوری حکومتی مشینری اپوزیشن اورشہبازشریف کے خلاف متحرک ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف اور شہباز شریف اور اپوزیشن سے گھبرانا نہیں ہم سب نے مل کر کرونا سے لڑنا ہے اور قوم کو بچانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نیب نیازی گھٹ جوڑ اپوزیشن اور میڈیا سے لڑ رہا ہے اور عوام کرونا سے لڑ رہی ہے۔



