Browsing Category

اہم خبریں

اہم خبریں

جس سے ریلوے نہیں چلی اس کو وزارت داخلہ دے دی گئی: شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس سے ریلوے نہیں چلی اس کو وزارت داخلہ دے دی گئی، جس سے وزارت داخلہ نہیں چلی اسے نارکوٹکس کی وزارت دے دی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کابینہ کا خاصہ ہے ہر وزیر اپنے کام…

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر خزانہ کا منصب تفویض

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزیر خزانہ کا منصب تفویض کردیا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عبدالحفیظ شیخ…

امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی راؤ انوار پر پابندیاں عائد کردیں

برطانیہ نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ضلع ملیر کے سابق سینئر سپرنٹینڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اور ملک میں انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے نام سے معروف راؤ انوار احمد خان پر پابندیاں عائد کردیں۔ برطانیہ نے پاکستان میں مبینہ طور پر 190 سے زائد…

میں ایمانداری کی سزا بھگت رہا ہوں، خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میں ایمانداری کی سزا بھگت رہا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنا چاہیے کہ استعفے والے حالات کیوں پیدا ہوئے۔…

پی ڈی ایم کو 13 دسمبر کو جلسے کی اجازت نہ دینے کی منظوری

صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں پی ڈی ایم کو 13 دسمبر کو جلسے کی اجازت نہ دینےکی منظوری دے دی گئی۔ پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث…

پاکستان اور یورپی یونین کا بلوچستان کی ترقی کیلئے 11.1 بلین روپے کا معاہدہ

یورپی یونین اور پاکستان کے مابین بلوچستان کی ترقی کے لئے 11 اعشاریہ 1 بلین روپے کا معاہدہ طے پاگیا۔ وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی…

چمن میں پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری

چمن میں پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہوگئی ہیں، برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا، شہر میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری رات سے وقفے وقفے کے ساتھ جاری رہا، درہ کوژک کے مقام پر برفباری سے دھند چھاگئے۔ دھند کے باعث ٹریفک کی…

جوبائیڈن اور کمالا ہیرس ٹائم میگزین کے ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار

گزشتہ ماہ نومبر میں ہونے والے 46 ویں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے 77 سالہ جوبائیڈن اور امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب ہونے والی 56 سالہ کمالا ہیرس کو ٹائمز میگزین نے 2020 کا قرار دے دیا۔ ٹائم میگزین سال کے اختتام پر ہر…

دعا ہے سونیا گاندھی لمبی عمر پائیں: نریندر مودی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس  کی سربراہ سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی دعا کی۔ اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی سے رکن پارلیمان سونیا گاندھی کی  74…

امریکا کے بی 52 ایچ بمبار طیاروں کی مشرق وسطی پر پرواز

ایران کو کسی بھی اشتعال انگیزی سے بازرکھنے کا پیغام دینے کیلئے امریکا کے بی 52 ایچ بمبار طیاروں نے مشرق وسطی پر پرواز کی، مشرق وسطی میں امریکا کا ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں اس نوعیت کا یہ دوسرا مشن ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک مشن…