سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ کے ٹکٹ ہولڈر مسلمانوں کیلئے عمرہ فیس ختم کر دی

0 35

سعودی عرب نے فیفاورلڈ کپ کے ٹکٹ ہولڈر مسلمانوں کے لیے عمرہ فیس ختم کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق 22واں فیفا ورلڈ کپ قطر میں ہونے جا رہا ہے اور کئی خلیجی ریاستوں کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جن لوگوں کے پاس فٹ بال ورلڈ کپ کے میچوں کے ٹکٹ ہوں گے وہ ان ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔

سعودی عرب نے بھی میچز کے ٹکٹ رکھنے والے لوگوں کے لیے اس سہولت کا اعلان کیا گیا تھا اور اب ٹکٹ رکھنے والے مسلمانوں کے لیے عمرے کی فیس بھی ختم کر دی گئی ہے۔ فیفاورلڈ کپ 20نومبر سے 18دسمبر 2022ءکے درمیان ہو گا۔ سعودی حکومت کے اس اعلان کے بعد اس دوران مسلمان ٹکٹ ہولڈرز سعودی عرب جا کر عمرہ ویزے کی فیس ادا کیے بغیر عمرہ بھی ادا کر سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.