اسحاق ڈاراحتساب عدالت میں سرنڈر کرنے کیلئے تیار ہوگئے

0 34

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈاراسلام آباد کی احتساب عدالت میں سرنڈر کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔

اسحاق ڈار نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائرکردی ہے۔ ان کی یہ درخواست احتساب عدالت کےجج محمد بشیرکی عدالت میں دائرکی گئی۔

اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب اسحاق ڈارکےوارنٹ گرفتاری واپس لے،اسحاق ڈارسرنڈرکرنےکیلئے تیارہیں۔

وکیل نے یہ بھی استدعا کی کہ اسحاق ڈار کو پاکستان واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتےہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔

اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست واپس لے لی

واضح رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی تھی۔

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی بھی 2 رکنی بینچ کا حصہ تھے۔ عدالت نے مقدمےکے فریقین کو نوٹس جاری کئے ہوئے تھے۔

اسحاق ڈار کی جانب سے سپریم کورٹ میں ان کے وکیل سلمان بٹ پیش ہوئے۔

سلمان بٹ نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کے فیصلے کے حوالے سے متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہے۔

درخواست خارج ہونے سے اسحاق ڈار کو اشتہاری اورمفرور قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.