شوبز

نئی فلم ‘جوان’ کی شوٹنگ کا آغاز

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ‘جوان’ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون ساتھی اداکار شاہ رخ خان اور ہدایتکار ایٹلی کے ہمراہ شوٹنگ کیلئے بھارت کے شہر چنائے پہنچ گئیں۔

جون 2022ء میں ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی طرف سے فلم ‘جوان’ کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں ایک بڑے ایکشن انٹرٹینر اور میگا اسٹار شاہ رخ خان اداکاری کر رہے ہیں جبکہ اس کے ہدایت کار ایٹلی کمار ہیں۔

اداکار نے فلم کا پہلا ٹیزر اور پوسٹر بھی شیئر کیا تھا، جس نے مداحوں میں کافی ہنگامہ کھڑا کردیا تھا، پچھلے ویک اینڈ پر شاہ رخ خان فلم کی اگلی شیڈول شوٹنگ کیلئے چنائے گئے تھے، لیکن اس بار ان کے ساتھ پٹھان فلم کی ساتھی اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی تھیں، اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ اداکارہ جوان میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گی۔

اتوار کو شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور ایٹلی کی چنائے ایئرپورٹ پہنچنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

ایک میڈیا پورٹل کی رپورٹ کے مطابق شوٹنگ کا نیا شیڈول 22 اگست سے شروع ہوگا، جس میں دیپیکا بھی شامل ہوں گی، ستاروں سے جڑے اس سلسلہ میں وجے سیتھوپتی کی اس ماہ کے آخر میں شمولیت متوقع ہے۔ نین تھارا، پریمانی اور یوگی بابو کے بھی شامل ہونے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایک ماہ سے زیادہ طویل شیڈول ہوگا، تاہم توقع کی جارہی ہے کہ یہ ایک اہم اور ایکشن سے بھرپور شیڈول ہوگا۔

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ‘‘جوان ایک آفاقی کہانی ہے جو زبانوں، جغرافیے سے بالاتر سب کے لطف اندوز ہونے کیلئے ہے، اس منفرد فلم کو بنانے کا کریڈٹ ایٹلی کو جاتا ہے جو میرے لئے بھی ایک شاندار تجربہ رہا کیونکہ مجھے ایکشن فلمیں پسند ہیں! ٹیزر صرف ایک ٹپ اور جھلک ہے’’۔

جوان ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی پیش کش ہے، جسے گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے اور اس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جوان 2 جون 2023ء کو 5 زبانوں میں ریلیز کی جائے گی اور یہ شاہ رخ خان کی پہلی پین انڈیا فلم ہوگی۔

شاہ رخ خان اگلے سال 3 فلموں یعنی ڈنکی، پٹھان اور اب جوان کے ساتھ شائقین اور مداحوں کو انٹرٹین کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button