شوبز

عاصم اظہر گلوکاری کے بعد اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

اسلام آباد : اس حوالے سے عاصم اظہر نے ڈراما سیریل صنف آہن کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کی تصدیق کردی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ عاصم اظہر بھی اس ڈرامے میں اداکاری کریں گے ۔اب گلوکار عاصم اظہر نے تصدیق کردی ہے کہ وہ اس ڈرامے سے اداکاری میں اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔ اس حوالے سے عاصم اظہر نے کہا کہ میں ڈراما صنفِ آہن کا حصہ ہوں۔عاصم اظہر نے کہا کہ اداکاری ایک بہت محنتی کام ہے میں خود کو کبھی بھی اداکار نہیں مان سکتا کیونکہ یہ ایک بہت مختلف چیز ہے ۔ڈرامے میں اپنے کردار سے متعلق سوال پر عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ میں نہیں بتاسکتا، پروڈیوسر خفا ہوجائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button