سلمان فیصل کی اہلیہ کی طلاق کی افواہوں پر وضاحت

0

لاہور( شوبز ڈیسک ) کہا کہ وہ شوہر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔سلمان فیصل اور نیہا ملک کی طلاق کی افواہیں رواں برس جولائی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر صبا فیصل کی جانب سے بہو کے بغیر اہل خانہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرنے کے بعد پھیلی تھیں۔ نیہا ملک نے انسٹاگرام سٹوری میں بتایا کہ ان کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، وہ شوہر کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔ نیہا ملک نے انسٹاگرام سٹوری میں واضح کیا کہ وہ نہ تو الگ ہوئے تھے اور نہ ہی ان کی طلاق ہوئی ہے ۔صبا فیصل کی بہو نے عزم کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مزید زندگی بھی شادی شدہ جوڑے کے طور پر گزاریں گے ،ان کے اور شوہر کے درمیان کسی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.