نسل پرستی بالی ووڈ کا سنگین مسئلہ ہے : نواز الدین صدیقی

0

ممبئی ( شوبز ڈیسک ) انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی فلم ‘سیریس مین’ میں ساتھی اداکارہ اندرا تیواری کی تعریف کی، انہوں نے فلم میں اندرا کے شاندار کردار کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انہیں مستقبل میں بھی اسی طرح کی پہچان ملے گی۔اداکار نے کہا کہ ‘سیریس مین’ میں اندرا تیواری کو بطور مرکزی کاسٹ کرنا فلم ڈائریکٹر سدھیر مشرا کا فیصلہ تھا ،انہوں نے اندرا کو بطور ہیروئن کاسٹ کیا ۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو اس بات کی ضمانت دے سکتا ہوں کہ ہماری انڈسٹری میں بہت زیادہ نسل پرستی ہے ، اگر اندرا دوبارہ لیڈ کے طور پر کاسٹ ہوجائیں تو میں بہت خوش ہوں گا۔اداکار نے کہا کہ ہمارے ہاں اقربا پروری سے بڑا مسئلہ نسل پرستی کا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.