جج ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرائیں : ٹرمپ

0 38

واشنگٹن : غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے رواں برس جنوری میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اس وقت معطل کیا جب وہ امریکی صدر تھے ۔ٹوئٹر انتظامیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تشدد پر اکسانے کے خطرے کے پیش نظر انکا اکاؤنٹ معطل کردیا تھا۔ٹرمپ نے فلوریڈا کے جنوبی ضلع میں ضلعی عدالت میں ٹوئٹر کے خلاف ابتدائی حکم امتناعی کی درخواست دائر کی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا کمپنی کو امریکی کانگریس کے رکن نے ان کا اکاؤنٹ معطل کرنے کے لیے مجبور کیا تھا۔دوسری طرف رائٹرز کی جانب سے رابطہ کرنے پر ٹوئٹر نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.