لداخ : متنازعہ علاقوں میں بڑی چینی فوج تعینات ، صورتحال تشویشناک : بھارتی آرمی چیف
نئی دہلی : بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج نے خطہ لداخ کے دو روزہ دورے کے بعد ہفتے کے روز بھارتی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ چینی فوجیوں کو ہماری مشرقی کمان تک پورے مشرقی لداخ اور شمالی محاذ پر کافی بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے ، ہمیں ایسا نہیں لگتا کہ اس علاقے میں کسی جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے گا،ہم تمام پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ سرحدی اختلافات مسلسل مذاکرات سے حل کیے جا سکتے ہیں،ہمیں توقع ہے کہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں مذاکرات کا جب 13واں دور ہوگا، اس وقت کشیدگی کم کرنے جیسے معاملے پر ہم میں اتفاق ہو جائے گا۔