شاہ رخ خان کے بیٹے آریان منشیات کیخلاف کارروائی کے دوران گرفتار
ممبئی : بھارتی محکمہ انسداد منشیات کے ممبئی میں کروزشپ پر چھاپے کے دوران بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے پوچھ گچھ جاری ہے، آریان کے علاوہ دیگر 9 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ بھارتی انٹی نارکوٹکس بیورو کے چھاپے کے دوران منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔