
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف ایف آئی اے اور پی ٹی اے کا ایکشن رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی گئی
رپورٹ کے مطابق گستاخانہ مواد کی تشہیر، فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز تقاریر والے 167 اکاؤنٹ 2020 میں بلاک کئے گئیرواں برس رپورٹ ہونے والے 110 اکاؤنٹ پی ٹی اے بلاک کرچکا ہے ایف آئی اے کی درخواست پر 2020 میں پی ٹی اے نے گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث 111 اکاؤنٹ بلاک کئے نفرت انگیز تقاریر میں ملوث 47 رپورٹ ہونے والے اکاؤنٹ بلاک کئے گئے
ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق 2020 میں گستاخانہ مواد کی تشہیر سے متعلق 42 انکوائریز اور 44 کیسز درج کئے رواں برس 28 انکوائریز اور 11 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں 2021 میں سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے پانچ انکوائریاں کیں انسداد دہشتگردی ونگ نے سائبر کرائم کی پانچ میں سے چار انکوائریاں کیسز میں تبدیل کی ہیں
شہری حافظ احتشام کی درخواست پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث چار ملزمان گرفتار کیے گئے جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو سزائے موت اور ایک کو دس سال کی سزا ہوچکی
جبکہ ایک اورشہری محمد سعید کی درخواست پر گرفتار تین ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر سماعت ہے ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کردی۔بشارت راجہ



