
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے امت مسلمہ اور حجاج کرام کو حج کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج ایک بڑی عظیم عبادت اور اللہ کریم کی رحمت وخوشنودی کا ذریعہ ہے حج اور پھرسنت ابراہیمی دو عظیم موقعے ہیں جو اللہ تعالی کے خاص انعامات ہیں یہ دن ہمیں پوری امت کے لئے سوچنے، اتحاد اور مل کر آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے اللہ تعالی کے حضور شکر اور عاجزی کا دن ہے جس نے اپنے گھر میں حاضری کا شرف بخشا سعودی عرب کی حکومت کے انتظامات قابل تعریف ہیں، مشکل صورتحال میں بہترین اقدامات کئے اللہ تعالی سے امت مسلمہ کی سربلندی، مسائل، امراض، وباوں سے نجات کی خصوصی دعا مانگی جائے۔



