اہم خبریںپاکستان

نیب حکومت کی کٹھ پتلی ، عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے، مولانا فضل الرحمن

سرگودھا: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں مل کر حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گی انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اینڈ کمپنی نے ملک کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیاہے،اگر اب بھی اس نااہل عوام دوشمن حکومت کیخلاف تحریک نہ چلائی گئی تو پھر اس کاخمیازہ پوری قوم کو بھگتناپڑے گا، جن کی تمام امیدیں اپوزیشن پر ہیںانہوں نے کہاکہ اگر اس بار بھی اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی نے سنجیدگی سے کام نہ لیا تو یہ عوام اور ملکی مفاد کے لیے بہتر نہ ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ پارلیمنٹ میں بلوں کی بھرپور مخالفت کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے اس میں کسی قسم کی نرمی کا مظاہرہ کیا یا حکومت کے ساتھ ڈیل کی تو یہ عوام کی امنگوں پر پانی پھیرنے کے مترادف ہوگا ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمان نے دورہ سرگودھا کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام کا لانگ مارچ ملک کی تاریخ کا وہ واحد مارچ تھا جو پرامن طریقے سے منعقد ہوا جس نے ایک تاریخ رقم کرکے رکھ دی ہے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر اس وقت اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں ہمارا ساتھ دیتی ہے تو یہ سلیکٹڈ حکومت کب کی اپنے انجام کو پہنچ چکی ہوتی انہوںنے کہا ہے کہ ہمارا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ قوم اور ملک کو اس سلیکٹڈاور نااہل حکومت سے نجات دلانا ہے انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام نے ہمیشہ ملکی وقار جمہوریت کی بحالی اور ملک کو ترقی کیلئے بھرپور کردار اداکیا، انہوں نے کہا کہ اگر عید کے بعد بھی اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر جدوجہد نہ کی تو پھر اس حکومت کو گرانا بہت مشکل ہو جائے گا مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جو بھی بل حکومت پیش کرے اس کی بھرپور مخالفت کی جائے وہ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی قیادت کو اعتماد میں لے رہے ہیں اور امید ہے کہ دونوں بڑی پارٹیاں ان کے موقف کی تائید کریں گی ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اس وقت تباہی کے دہانے کو پہنچ چکاہے، کمر توڑ مہنگائی اقربا پروری اور سیاسی انتقام کے ذریعے عمران نیازی اور اس کے حواری جھوٹ در جھوٹ بول کردنیامیں ایک تماشابنے ہوئے ہیں نیب حکومت کی کٹھ پتلی بن گئی ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے کیونکہ پاکستان کی ایک اعلیٰ عدلیہ نے ان پر سوال اٹھائے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button