ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہوا تو بازار بند کرسکتے ہیں: لیاقت شاہوانی
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ عید کے حوالے سے ایس اوپیز بنادیےگئے ہیں، اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہوا تو بازار بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرسکتے ہیں۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ایس اوپیز پر عمل نہ ہوا تو 20مارچ والی لاک ڈاون کی پوزیشن پر چلےجائیں، کوروناکیسز میں اضافہ کی صورت میں لاک ڈاؤن کا سخت فیصلہ کرنے پرمجبور ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر صورت ایس اوپیز پر سختی سےعملدرآمد کرائے گی، محکمہ داخلہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ بلوچستان میں دو سال کےدوران کرپشن بہت کم ہوئی ہے، انسداد بدعنوانی کے ادارے اور وزیراعلی معائنہ ٹیم کو فعال کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایم سی میں پرانی اسکیموں کی عدم تکمیل کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔