کرونا وائرس سے متاثرہ غریب طبقہ کا خیالرکھنا چاہئے ‘صادق عمرانی

0 30

نوتال:  پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ اوچ پاور پلانٹ ڈیرہ مراد جمالی میں کرونا فنڈز میں چندٹکے جمع اور چند راشن کے تھیلے کرونا فنڈز میں دے کر ٹوپی ڈرامہ کررہا ہے حکومتی معاہدے کے مطابق کل آمدنی کا پانچ فیصد سوشل سیکٹر غربت کے خاتمے کیلئے دینے کا پابند ہے بلوچستان حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ملنے والے تین کروڑ روپے کے اوپن ٹینڈر کیئے جائیں ایک ٹھیکدار کو نوازا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار عمرانی ہا¶س ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون متاثرین میں راشن تقسیم کرنا اچھا اقدام ہے صوبے سے ملنے والے راشن فنڈزکے اوپن ٹینڈر کیئے جائیں تاکہ ایک ٹھیکدار کو نوازنے کے بجائے لاک ڈاون کے متاثرین کیلئے معیاری وسستی ایشاءخورد نوش خریدی جاسکے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اوچ پاور پلانٹ ڈیرہ مراد جمالی کرونا کی مصیبت کی گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ دھوکہ دہی کررہا ہے آٹے میں نمک کے برابر فیڈز دے حکومتی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے اصل میں حکومتی معاہدے کے مطابق کل آمدنی کا پانچ فیصد سوشل سیکٹر غربت کے خاتمے کیلئے دینے کا پابند ہے اور کہاکہ پیپلز پارٹی اپنی مدد آپ کے ایک ہزار من گندم لاک ڈاون متاثرین میں پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر بلال خان عمرانی کارکنوں سے ملکر متاثرین میں تقسیم کر رہے ہیں اور کہاکہ کرونا کی مصیبت کی گھڑی میں منتخب عوامی نمائندوں کی راہ فراری سمجھ سے بالاتر ہے پیپلز پارٹی کبھی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.